انصاف کا تقاضہ
میگا منی لانڈری کیس
کے بڑے ملزم آصف علی زرداری کا کہنا
ہے 'اگر نیب سمجھتی ہے کہ انھوں نے اپنے
دورِ حکومت میں قومی خزانے سے اربوں روپئے چرائے ہیں تو اسوقت کے وزیرخزانہ ڈاکٹر
حفیظ شیخ کو بھی شریک تفتیش کیا جائے'
زرداری صاحب سے اختلاف اپنی جگہ لیکن انکی اس بات میں خاصہ
وزن ہے۔قومی خزانے کی نگرانی و نگہبانی
وزیر خزانہ کی ذمہ داری ہے اور صدر زرداری کے دورِ حکومت میں ڈاکٹر حفیظ
شیخ مارچ 2010 سے فروری 2013تک وفاقی وزیرخزانہ تھے۔عمران خان کی حکومت میں تو ڈاکٹر
حفیظ شیخ محض مشیر ہیں جبکہ زرداری اقتدار کے دنوں میں ڈاکٹر صاحب ایک منتخب سینٹر
اور کامل وفاقی وزیر تھے جنکے پاس
اقتصادیات کے ساتھ ریونیو کا قلمدان بھی تھا یعنی وہ قومی خزانے کی ایک ایک
پائی کے امین تھے۔
آصف زرداری کی اس بات کو سیاست اور بہانہ کہہ کر نظر انداز
نہیں کیا جاسکتا۔ اگر نیب شفاف اور غیر جانبدارانہ احتساب میں مخلص ہے تو میگا
منی لانڈری کیس میں ڈاکٹر حفیظ شیخ کے
خلاف بھی پرچہ کٹنا چاہئے۔
No comments:
Post a Comment