Wednesday, July 24, 2019

مطلق العنان طرز عمل


مطلق العنان طرز عمل   
امریکہ کے فوکس  Foxٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں  پاکستانی  وزیر اعظم نے فرمایا کہ اگر ہندوستان  جوہری ہتھیار ختم کردے تو پاکستان بھی اپنا جوہری اسلحہ تحلیل کرنے کو تیار ہے۔
کاش کوئی خانصاحب کو بتائے کہ انھیں صرف پانچ سال کیلئے وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے۔ وہ ملک کے بادشاہ یا مالک نہیں کہ خود کو امن پسند ثابت کرنے کے لئے پاکستان کے قیمتی اثاثوں کے بارے میں اسطرح جگالی فرمائیں۔ انکے حامی یہ دلیل دے رہے ہیں  کہ عمران خان  یہ کہہ کرہندوستان کو دفاعی پوزیشن پر لانا چاہتے ہیں  لیکن اس سےپاکستانی  ریاست کے بارے میں غلط تاثر پیدا ہوتا ہے۔ انکے بیان سے تو ایسا لگا جیسے وہ ایک  مطلق العنان بادشاہ ہیں جنھیں ملکی اثاثوں کو ٹھکانے لگانے کا اختیار حاصل ہے۔
ہندوستان کی جانب سے لاحق خطرات کی ضمن میں اس حقیقت کاادراک بہت ضروری ہے کہ آبادی اوروسائل کے اعتبار سے ہندوستان پاکستان کا پانچ گنا ہے۔  افرادی قوت اور روائتی ہتھیاروں کے میدان  میں اسے پاکستان پر تزویراتی برتری حاصل ہے جسکے سدباب  کیلئے جوہری ہتھیارتیار کئے  گئے ہیں۔ یہ ہتھیارجمعہ بازار سے نہیں  خریدے گئے بلکہ اسے بنانے اور ترقی دینے پر اس غریب قوم نے  پیٹ کاٹ کر کھربوں ڈالر خرچ کئے ہیں۔انھیں بنانے کی پاداش میں پاکستان  نے  اقتصادی پابندیوں کا عذاب سہا ہے۔
اگر ہندوستان اپنا جوہری ہتھیار تلف  کردے  تب بھی پاکستان کیلئے ایسا ممکن نہیں کہ اسکے بعد روائتی ہتھیاروں سے اپنے سے   پانچ گنا بڑے  دشمن کا مقابلہ اتنا آسان نہ ہوگا۔ صرف ہندوستان ہی پاکستان کا دشمن  نہیں بلکہ جوہری اسلحے سے لیس دنیا کی کچھ او رقوتیں بھی پاکستان کی تباہی کیلئے پرعزم ہیں۔
میں تو کہوں ساری غلطی ہمارے جنرل باجوہ کی ہے۔ نہ وہ انکو  اپنے ساتھ لے کر امریکہ جاتے اور نہ خانصاحب اتنا بوڑاتے۔

۔

No comments:

Post a Comment