Monday, July 8, 2019

عمران خان صدر ٹرمپ کے بہترین مشیر ثابت ہوسکتے ہیں


عمران خان صدر ٹرمپ  کے بہترین مشیر ثابت ہوسکتے ہیں
دو ہفتے بعد پاکستان کے وزیراعظم جناب  عمران خان امریکی صدر سے ملاقات کیلئے امریکہ تشریف لارہے ہیں۔ صدر ٹرمپ  بھی امریکی میڈیا سے سخت پریشان ہیں۔ انکا خیال ہے کہ  'فیک میڈیا'
·        ہیجان  انگیز خبریں پھیلاتا ہے
·        خواتین سے تعلقات، ٹیکس فراڈ، الیکشن میں کامیابی کیلئے روس سے ساز باز قسم کی جھوٹی خبریں شایع کرکے امریکی رائے عامہ کو مایوس کررہا ہے۔
·        صدر ٹرمپ کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجے میں جو خوشحالی آئی ہے امریکی میڈیا اسکے اعتراف میں بخل سے کام لیتا ہے۔
صدر ٹرمپ کی مشکل یہ ہےکہ انکے پاس  دریدہ دہنوں کی زبان تراشی و زباں بندی کیلئے پیمرا  PEMRAجیسی موثر قینچی نہیں۔ بہتر ہو کہ عمران خان اپنے  حد دردجہ نفیس وزیرقانون بیرسٹر فروغ احمد کو ساتھ لے جائیں جو صدر ٹرمپ کو امریکی پیمرا کی تشیل کے گر  بہت اچھی طرح سکھا سکتے ہیں۔ دوسری طرف امریکی صدر  مقننہ اور عدلیہ کو نظر انداز کرکے حساس معاملات میں صدارتی فرمان کے ذریعے اپنی مرضی مسلط کرنے کا گہرا تجربہ رکھتے ہیں۔ میڈیا اور حزب اختلاف سے خوفزدہ ان  رہنماوں کیلئے باہمی دلچسپی کے ان امور پر گفتگو بڑی مفیدرہیگی  ۔

ں۔

No comments:

Post a Comment