Friday, July 19, 2019

ایران نے ایک غیر ملکی جہاز پر قبضہ کرلیا


ایران نے ایک غیر ملکی جہاز پر قبضہ کرلیا   
ابھی امر یکہ کی جانب  سے  ایرانی ڈرون  گرائے جانے کی خبر گرم تھی کہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی ایران  (IRGC)نے  آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ایک  ٹینکر  پر قبضہ کرنے کا اعلان  کیاہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسی نے کہا کہ ایک جہاز کو آبنائے ہرمز  کے جزیرہ لرک  کے قریب سے قبضے میں لیا گیا جس پر اسمگل شدہ خام تیل لداتھا۔ ایرانیوں نے جہاز کے 12 رکنی غیر ملکی عملے کو بھی  حراست میں لینے کا اعلان کیا  ہے۔ تاہم اب تک یہ تصدیق   نہیں ہوسکی کہ  کس ملک  کے جہاز کو ایرانیوں نے اپنی  تحویل  میں لیا ہے۔
خبررساں ایجنسی AFPکا کہنا ہے کہ پناما کا ایک پرچم بردار جہاز خلیج میں محو سفر جہازوں کو ایندھن فراہم  کرتا ہے جسے آج صبح   آبنائے ہرمز میں  جزیرہ لرک کے قریب دیکھا گیا تھا۔
علاقے میں  تعینات  پانچویں امریکی بحری  بیڑے نے ایک جہاز پر ایران کے قبضے  کی تصدیق کی ہے۔ امریکی  سینٹرل کمان   کے ترجمان  لیفٹینیٹ  کرنل ارل  براون  نے کہا کہ ایک جہاز پر ایرانیوں کے قبضہ  انکے علم میں ہے لیکن انھوں نے مزید تفصیلات دینے یا تبصرے سے انکار کردیا۔
واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو ایرانی گارڈز کی جانب سے   آبنائے ہرمز  سے گزرتے جہازوں کو ہراساں  کرنے اور آزاد جہاز رانی رکاوٹ ڈالنے پر سخت تشویش ہے۔  انھوں نے  ایران  پر زوردیا کہ  وہ  جارحانہ  سرگرمیوں سے اجتناب  کرتے ہوئے قبضے  میں  لئے  جانے والے جہاز اور اسکے  عملے  کو فوری طور پر چھوڑدے۔
ایرانی حکومت  نے امریکہ کی تشویش   کو غیر ضروری قرار دیتے ہیں   اپنی  آبی حدود اور قومی مفادات کا  ہر قیمت  پر تحفظ  کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment