Friday, July 26, 2019

اب فاکس نیوز (FOX)سے ناراض


اب فاکس نیوز (FOX)سے ناراض
فاکس ٹیلی ویژن صدر ٹرمپ کا  زبردست حامی اور نظریاتی اتحادی ہے۔ مسلم مخالفت بلکہ  دشمنی  میں فاکس نیوز سب سے آگے ہے اسلئے یہ چینل صدر صاحب  کوبے حد محبوب ہے۔کہا جاتا ہے کہ صدر ٹرمپ FOXہی  دیکھتے ہیں۔
لیکن آج بیچارہ فاکس بھی صدر ٹرمپ کے عتاب کا شکار ہوگیا۔ وجہ بھی  بہت  معمولی سی۔ غریب فاکس نے آئندہ صدارتی انتخابات کے بار ے میں  رائے عامہ کا ایک جائزہ شایع کیا  ہے جسکے مطابق صدرٹرمپ  ڈیموکرٹک پارٹی  کے تینوں  متوقع امیدواروں سے پیچھے ہیں ۔ ان جائزوں کی فی الحال  کوئی حیثیت  نہیں کہ ابھی تو ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے امیدوار کا فیصلہ تک نہیں  کیا بلکہ امیدوار کے انتخابات کیلئے پرائمری انتخابات  کا سلسلہ شروع  ہونے میں بھی  5 ماہ باقی ہیں۔
لیکن جائزہ دیکھ کر صدر ٹرمپ سخت مشتعل  ہوگئے اور  صبح سویرے اپنے ٹویٹ میں فاکس ٹیلی ویژن کی خبر لیتے ہوئے فرمایا:
فاکس  2016 کے انتخابات سے کتنا مختلف ہوگیا ہے۔( اسوقت وہ) قابل فخرمجاہد تھا۔ اب  فاکس نے   نیا جائزہ پیش کیا ہے۔ اسکے سروے  ہمیشہ  غلط ہوتے ہیں۔  گزشتہ انتخابات میں  اسکا جائزہ مجھے بے ایمان  ہیلری سے بری طرح ہروا رہا اتھا اور اب کہتا ہے میں اونگھتے جو  (Sleeping Joe)سے پیچھے ہوں'
صدر ٹرمپ اپنے متوقع مخالف، سابق نائب صدر جو بائیڈن کو حقارت سے Sleeping Joeکہتے  ہیں۔

No comments:

Post a Comment