جھوٹا کون؟؟؟
اب سے کچھ دیر پہلے ملاقات میں جب وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی
درخواست کی تو صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ دو ہفتہ قبل ان سے ایسی ہی درخواست ہندوستانی
وزیر اعظم نے بھی کی تھی۔ جناب ٹرمپ نے مزیدکہا کہ انھیں ثالث بننے میں خوشی ہوگی۔
ابھی
اس بیان کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ
بھارتی
وزارتِ خارجہ کے ترجمان شری رویش
کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں تردید کرتے
ہوئے کہا' ہندوستانی وزیراعظم نے
امریکی صدر سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی '۔
رویش کمار نے ہندوستان کے پرانے موقف کو دہریا کہ پاکستان سے
مذاکرات اسی وقت ممکن ہیں جب وہ سرحد پار ہونے والی دہشت گردی کو ختم کرے۔حوالہ بی بی سی اردو
صدرٹرمپ
اپنے نقادوں کو بڑا سخت جواب دیتے ہیں دیکھنا ہے کہ جھوٹا کہنے والے مودی جی کے
بارے امریکی صدر کیا فرماتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment