Saturday, July 20, 2019

امریکہ میں وزیراعظم کی مصروفیات


امریکہ میں وزیراعظم کی مصروفیات
اتوار 21 جولائی
  • آئی ایم ایف کے سربراہ ڈیوڈ لپٹن سے ملاقات
  • عالمی بینک کی قیادت سے ملاقات
  • شام کو Capital One Arenaمیں پاکستانیوں کا جلسہ عام
  • امریکہ میں پاکستانی سرمایہ کاروں سے ملاقات
  • امریکی میڈیا سے ملاقات
  • امریکہ پاکستان بزنس کونسل کا اجلاس
پیر 22 جولائی
  • وہائٹ ہاوس آمد، صدر ٹرمپ استقبال کرینگے
  • امریکی صدر کے بیضوی دفتر (Oval Office)میں صدر ٹرمپ سے براہ راست (one-on-one)ملاقات
  • کیبنیٹ آفس میں وفود کی گفتگو۔ خیال،ہے کہ عسکری قیادت بھی اس نشست میں شریک ہوگی
منگل 23 جولائی
  • امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو سے ملاقات
  • امریکی مرکزِ دانش US Institute of Peaceسے خطاب اور سوال جواب کی نشست
  • مدیران جرائد کے ساتھ ظہرانہ
  • ایوان پارلیمان (Capitol Hill)  میں سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے خارجہ امور کے ارکان سے ،ملاقات
  • امریکی کانگریس کے پاکستان گروپ Pakistan American Caucusسے خطاب۔ خیال ہے کہ 40 سے زیادہ ارکان شرکت کرینگے جن میں کاکس کی سربراہ محترمہ شیلا لی جیکسن اور ال گرین شامل ہیں۔ یہ دونوں ہیوسٹن کے ہیں اور مسلمانوں کے زبردست حامی۔ یہ معلوم نہیں کہ مسلم اراکین کانگریس یعنی الحان عمر، رشیدہ طالب اورایندرے کارسن بھی شریک ہونگے یا نہیں۔ یہ اچھی بات ہے کہ کاکس سے ملاقات صدر ٹرمپ سے گفتگو کے بعد ہورہی ہے۔ پاکستانی کاکس کے اکثر ارکان صدر ٹرمپ کے سخت مخالف ہیں بلکہ دودن پہلے ایل جیکسن نے کانگریس میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد بھی پیش کی تھی۔ صدر ٹرمپ ان لوگوں کو بالکل پسند نہیں کرتے۔

No comments:

Post a Comment