بیگار کیمپ
یہ
ایشیا وافریقہ کے کسی پناہ گزین کیمپ کا
منظر نہیں بلکہ دنیا کے سب سے امیرترین ،
بزعم خود مہذب اور انسانی حقوق کے علمبردر
بلکہ ٹھیکیدار ملک کے وہ کیمپ ہیں جہاں
لاطینی امریکہ کے ان لوگوں کو رکھا گیا ہے جو امریکہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمند ہیں۔ یہ Undocumentedتو ہیں کہ انکے پاس سفری دستاویز اور امریکہ کا ویزا نہیں
لیکن یہ غیر قانونی تارکینِ وطن نہیں بلکہ انکی درخواست زیر سماعت ہے۔شیر خوار بچوں سمیت یہ ہزاروں افراد کئی ہفتوں سے یہاں بند ہیں جن کےلئے ٹیکسس اور میکسیکو کی سرحد پر ٹین کی دیواروں
اور خاردار تاروں سے اس طرح کے کئی کیمپ بنائے گئےہیں ۔ اس علاقے میں دن کے وقت
درجہ حرات 100ڈگری فارن ہائیٹ سے زیادہ
ہوتا ہے۔ان کیمپوں میں دوبچے فوت بھی ہوچکے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا خیال ہے کہ غلطی انکی ہے کہ یہ لوگ بغیر ویزا
مریکہ آئے ہی کیوں؟؟؟ صدر کی سابق ترجمان
محترمہ سارا سینڈرز نے کٹھوردلی کے حق میں
مذہبی دلیل دیتے ہوئے فرمایا 'انجیل میں
بھی قانون کی پابندی پر زور دیا گیا ہے'
کاش محترمہ یہ بھی فرمادیتیں کہ انکے اور صدر بش کے آباو اجداد جن کشتیوں پرسوار ہوکر امریکہ
آئے تھے انھیں کس نے گرین کارڈ یا ویزا جاری کیا تھا؟؟
No comments:
Post a Comment