Sunday, July 14, 2019

امریکہ ترقی کی نئی بلندیوں پر۔۔۔۔


امریکہ ترقی کی نئی بلندیوں پر۔۔۔۔
صدر ٹرمپ نے اپنے 18 ماہ میں امریکہ کو انسانی حقوق کے حوالے سے نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔جیسے    سعودی  عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں ناکوں پر اقامے طلب  کئے جاتے ہیں ، دفاتر اور فیکٹریوں میں چھاپوں کے دوران غیر ملکی تارکین وطن کو راونڈ اپ کیا جاتا ہے اب وہی ماحول امریکہ میں بھی  ہے ۔ مشرق میں نیویارک سے مغرب  میں بحرالکاہل  کے ساحلوں  تک ناکے  لگاکر ہسپانیویوں اور رنگدار لوگوں  سے سفری  دستاویز طلب کی جارہے  ہیں اور اگر کاغذات نہ ہوں تو کم عمر  بچے ہوں یا 80 سال کےضعیف ، مجرموں  کی طرح مشکیں کس کر حوالہ زاندان کئے  جارہے ہیں۔ جیل یا زنداں کا لفظ بھی  محض تکلف ہے ورنہ انسانی حقوق کے کارکن اور امریکی ٖڈاکٹر اسے  بیگار کیمپ قرار دے رہے ہیں جو سگ خانوں یا Dog Houseسے بد تر ہیں۔اتوار کو شروع ہونے والے چھاپے غیر معینہ مدت تک  جاری رہینگے۔  مہم کا دائرہ  اٹلانٹا،  بالٹی مور، شکاگو، ڈینور، ہیوسٹن، لاس  اینجلس، میامی، نیویارک اور سان فرانسسکو سمیت  درجنوں  شہر وں تک وسیع کردیا گیا ہے۔
تاہم اہل دل امریکی مظلوموں کی پشت پناہی کیلئے سڑکوں پر ہیں۔ تمام شہروں میں مظاہرے ہورہے اور کئی شہروں کی پولیس  نے چھاپوں میں امیگریشن حکام یا ICEسے  عدم تعاون  کا اعلان کیا ہے۔


No comments:

Post a Comment