امریکی ڈروں کا قضیہ
آج
پاسدارانِ انقلابِ اسلامی ایران نے امریکہ کے اس جدیدترین ڈرون کے ملبے کی نمائش کا اہتمام کیا جو 20 جون کو آبنائے ہرمز کے او پرسے پروازکے دورا ن گرایا
گیا تھا۔ امریکی مصر ہیں کے جب ایران نے سمندر سے فضامیں مار کرنے
والے میزائیل سے نشانہ بنایا اسوقت انکا ڈرون بین لاقوامی فضاوں میں تھا۔ جبکہ
ایران کا دعویٰ ہے کہ شکار کے وقت 13 کروڑ ڈالر کا یہ قیمتی پرندہ ایرانی فضائی
حدود کے اندرپرواز کرررہا تھا۔تباہ شدہ ڈرون کی باقیات کی تشہیر سے تہران کےموقف
کی تائید ہوتی ہے۔ اسلئے کہ ملبہ پاسداران کے غوطہ خوروں نے اسےایرانی پانیوں سے نکالا ہے۔
اس
موقع پر اپنے ایک بیان میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ' تہران کو بیک وقت
امریکی جارحیت اور یورپی منافقت کا
سامناہے۔ ہمیں لڑائی پسند نہیں لیکن اگر مہم جوئی کی جرات کی گئی تو دشمن ہمیں تیار پائیگا۔
No comments:
Post a Comment