انصاف کا تقاضہ
محترمہ مریم نواز نے آڈیو ٹیپ کی شکل میں جو انکشاف کیا ہے
وہ انتہائی سنگین ہے جسکی عدالت عظمیٰ کو تحقیق کرنی چاہئے۔ اگر یہ من گھڑت ہے تو
مریم نواز سخت ترین سزا کی
مستحق ہیں لیکن اگر اس الزام میں رتی بھر بھی صداقت ہے تو اس جج کو نشانِ عبرت بنانا ضروری
ہے۔
تاہم ہمیں تو دال میں کالا بلکہ ساری دال ہی کالی نظر آرہی
ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق چل رہا ہے یعنی جنھوں نے عمران خان کو سیلیکٹ اور نوازشریف کو عدالتی
جھرلو کے ذریعے ریجیکٹ کیا وہی اب نوازشریف کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے تھیلے سے بلی نکال رہے ہیں کہ اگر لاڈلے سے دل
بھرجائے تو پرانے اقتدار کا New & Improvedایڈیشن بازار میں لایا جاسکے۔ گویامقتدرہ نے عہد کرلیا ہے
کہ دیانت دار و محب وطن قیادت کو کبھی بھی آگے آنے نہیں دیا جائیگا۔ پہلے مشاعرہِ
اقتدار کی شمع 2 کے گرد گھومتی تھی اب گلا کاروں
کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
No comments:
Post a Comment