کھیل پیٹ، سیاست اور خواتین کے حقوق
کل فرانس میں امریکہ کی خواتین فٹبال ٹیم نے ہالینڈ کوصفر کے مقابلے میں 2 گول سے
ہراکر چمپین شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ یہ
امریکی ٹیم کی لگاتار دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی کامیابی ہے۔ اس عظیم الشان کامیابی نے امریکی خواتین کا سر
فخر سے بلند کردیا ہے۔ لیکن کامیابی کے بعد زندہ باد اور USA, USAکے بجائے میدان '(خواتین کیلئے) یکسا ں اجرت' کے نعروں سے
گونج اٹھا۔ امریکی شایقین کے ساتھ
کھلاڑیوں نے بھی Equal Payکے نعرے لگائے۔
صنفی مساوات کے باب
میں دنیا کی دوسری عورتوں کی طرح امریکی خواتین کی اجرت بھی انکے مرد ہم منصبوں سے
کم بلکہ بعض جگہوں پر بہت ہی کم ہے۔ مزے کی بات کہ خواتین کا یہ بنیادی مسئلہ بھی
نظریاتی تقسیم کا شکار ہے۔ یکساں اجرت کی
تحریکیں امریکی کانگریس میں کئی مرتبہ ناکام ہوچکی
ہیں اور تقریباً ہر بار ریپبلکن پارٹی کی خواتین نے اپنی ہم جنسوں کیلئے یکساں اجرت کی مخالفت کی۔ ریپبلکن
پارٹی کا خیال ہے کہ اس قسم کے چونچلے سرمایہ دارانہ نظام اور آزادانہ تجارت کیلئے
نقصاں دہ ہیں۔
اجرت کا فرق کھیل کے
میدان میں بھی ہے اور خاتون کھلاڑیوں کی تنخواہ اور مراعات انکے 'کثیف ' ہم منصبوں سے کافی کم ہیں۔ اس معاملے پر خواتین کھلاڑیوں کی ایک درخواست عدالت میں زیرسماعت ہے۔ خیال ہے کہ امریکہ واپسی پر جب فاتح ٹیم کے اعزاز میں امریکی صدر استقبالیہ
دینگے تو خواتین وہاں بھی یہی نعرے سنائی دینگے۔
No comments:
Post a Comment