Sunday, January 27, 2019

تیراکی اولمپک 2020


اسرائیل کی مخالفت کی سزا
معذور کھلاڑیوں کے اولمپک  یا Paralymicکی  منتظم کمیٹی نے  2019 کیلئے تیراکی  چمپین شپ کے مقابلے ملائیشیا سے منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 2020 کے ٹوکیو پیرالمپک  کیلئیے تیراکی   کے Qualifying مقابلے  اس سال 29 جولائی   سے 4 اگست تک ملائی ریاست  سراوک کے دارالحکومت کوچنگ میں ہونے تھے جسکے لئے 60 ممالک سے 1600 معذورتیراک ملائیشیاآرہے تھے ۔ گزشتہ ماہ ملائیشیا کی کابینہ نے فلسطینیوں کے خلاف  ظلم و تشدد پر بطور احتجاج اسرائیلی کھلاڑیوں کے ملائیشیا آنے پر پابندی لگادی تھی۔ وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا  ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر ہم خاموش  نہیں رہ سکتے۔
آج  لندن سے جاری ہونے ایک بیان میں  بین الاقوامی پیرااولمپک کمیٹی(IPC)  کے سربراہ اینڈریوپارسن نے  اخباری  نمائندوں کو بتایا کہ اسرائیلیوں پر پابندی کی بنا پر تیراکی چمپین شپ کوچنگ سے منتقل کی جارہی ہے۔ نئےمیزبان ملک کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔اس اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مہاتیر محمد کے ترجمان نے کہاکہ  اسرائیل کے بارے میں ملائی عوام کے رائے اسوقت تک تبدیل نہیں ہوسکتی جب تک صیہونی ریاست  فلسطینیوں کے عزت و وقار اور انسانی حقوق   کے تحفظ کو یقینی نہیں  بنالیتی۔




No comments:

Post a Comment