سعودی عرب میں انسدادِ رشوت ستانی کا شعبہ ختم
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان (MBS)کی سفارش پر انسدادِ رشوت ستانی کمیٹی (Anti-Corruption Committee)تحلیل کردی گئی۔
اس سلسلے میں آج شاہی عدالت نے حکم جاری کردیا۔
2017میں قائم ہونے والی اس کمیٹی نے شہزادوں اور شاہی خاندان کے افراد سمیت 381 لوگوں پر مقدمات قائم کئے۔ تفتیش کے
دوران تشدد کی شکایات بھی موصول ہوئیں اور
دورانِ حراست کم ازکم ایک فرد کی ہلاکت کی
خبر آئی ۔ اس عرصے میں 107 ارب ڈالر کی لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں واپس جمع کرائی گئی۔
کمیٹی کیوں تحلیل کی
گئی؟ اعلامئے میں اسکے بارے میں کچھ نہیں
بتایا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کام کی تکمیل کے بعد اب کمیٹی کی ضرورت نہیں
لیکن کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان میں اسکی وجہ سے شدید بیچینی تھی جسکی بنا پر سعودی فرمانروا
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پریہ کمیٹی ختم کردی گئی۔
No comments:
Post a Comment