Saturday, January 5, 2019

ہنگری میں ہنگامے


ہنگری کا بیگاری قانون یا Slave Law
ہنگری میں ہنگامے: کرسمس اور سالِ نو کی تعطیلات ختم ہوتے ہی ہنگری میں مظاہروں کاسلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا اور آج شدید برف باری کے باوجود ہزاروں مزدوروں نے دارالحکومت بڈاپسٹ کے مرکزی چوک المعروف کے ہیرواسکوایر پر دھرنا دیا۔ ہنگری کے مزدوروں میں بیچینی کی وجہ ایک نیا قانون ہے جس کے مطابق آجر اپنے مزدوروں سے 400 گھنٹہ سالانہ اضافی مزدوری بلا Overtime لینے کا مجاز قرارہے یا یوں سمجھئے کہ ہر ہفتہ مزدوروں کو 8 گھنٹہ اضافی کام کرنا ہوگا جسکا اوور تائم نہیں ملے گا۔ مزدور یونینوں نے اس نئے ضابطےکو 'بیگاری کا قانون' یا Slave Lawقراردیا ہے۔ آج کے مظاہرے کی خاص بات یہ تھی کہ ' آزاد ملک مفت تعلیم' اور 'ہم غلام نہیں ہیں' کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ وزیراعظم وکٹر اوربن(Viktor Orban) استعفیٰ دو کے نعرے بھی لگائے گئے۔
Image may contain: 6 people, people smiling, outdoor

No comments:

Post a Comment