Saturday, January 5, 2019

نئی امریکی کانگریس


وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ
3 جنوری 2019 کو امریکہ کی نئی کانگریس (پارلیمنٹ)نے حلف اٹھالیا۔ حالیہ کانگریس اس اعتبار سے انتہائی متنوع ہے کہ اس بار:
ایوان زیریں کی 435 میں سے 102خواتین ہیں
سینیٹ کی 100 میں سے 23نشستوں پر خواتین براجمان ہیں
امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار دو مسلم خواتین ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) کی رکن منتخب ہوئیں
پہلی بار ایک فلسطینی نژاد خاتون رشیدہ طالب نےکانگریس کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ رشیدہ فلسطین کے روائتی لباس میں حلف اٹھانے آئیں۔ انکی بہت سی ساتھیوں نے رشیدہ سے یکجہتی کیلئے فلسطینی لباس پہن رکھا تھا۔
پہلی بار ایک صومالی پناہ گزین نے کانگریس کا حلف اٹھایا
دو قدیم ریڈ انڈین خواتین اب کانگریس کا حصہ ہیں۔
ریاست Massachusettsاور Connecticut سے پہلی بار سیاہ فام خواتین کانگریس کی رکن منتخب ہوئیں ہیں
امریکی تاریخ میں پہلی بار کانگریس کا Dress Codeتبدیل ہوا۔اس تبدیلی کا محرک الحان عمر ہیں جو اسکارف اوڑھ کر حلف اٹھانے آئیں۔
نیویارک سے ایک 29 سالہ ہسپانوی نژاد ساقی و پیرمغان (Bar Tender)محترم الیکزنڈرہ کورٹیز Alexandria Ocasio-Cortez ایوان زیریں کی رکن منتخب ہوئیں انھیں سب سے کم عمر رکن کانگریس ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا 

Image may contain: 1 person, smiling

No comments:

Post a Comment