Friday, January 25, 2019

امریکہ میں ایرانی خاتوں صحافی کو رہا کردیا گیا


تازہ ترین: امریکہ میں گرفتار ایرانی خاتون کو رہا کردیا گیا  
دس  دن پہلے گرفتارکی جانیوالی  ایرانی صحافی محترمہ  مرضیہ ہاشمی کو رہا کردیا گیا۔ 59 سالہ مرضیہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایران میں  شادی کرکےوہیں رہائش اختیار کرلی  تھی۔ مرضیہ ایک نشریاتی ادارے Press TVکی میزبان تھیں۔ وہ سیاہ فام لوگوں پر مظالم  کے تحریک Black Lives Matter   کیلئے ایک دستاویزی  فلم بنانے میں مصروف تھیں  جب انھیں  ایف  بی آئی نے گرفتار کرلیا۔ عرب  امریکیوں کی تنظیم American-Arab Anti-Discrimination Committee.نے انکی گرفتاری کے خلاف وفاقی عدالت میں  مقدمہ دائر کردیا۔ دورانِ حراست مرضیہ کے مذہبی حقوق  کو پامال کیا گیا۔ انھیں حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا  اور  غیر حلال  کھانا  پیش کیا گیا۔ آج استغاثہ نے کہا کہ مرضیہ ہے خلافِ قانون شکنی کی کوئی شکائت  نہیں لیکن وہ ایک اہم مقدمے میں بطور گواہ مطلوب  تھیں۔ امریکی قانون کے تحت  حکومت  کلیدی گواہی  (Material Witness)کیلئے کسی شخص کو محدود مدت کیلئے حراست میں لے سکتی ہے۔ بیانِ حلفی مکمل  ہوجانے کے بعد آج مرضیہ کو رہا کردیا گیا۔

No comments:

Post a Comment