Wednesday, January 16, 2019

امریکہ میں ایرانی خاتون صحافی کی گرفتاری


آزادیِ صحافت پر حملہ؟؟
ایران  نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک امریکہ نژاد ایرانی صحافی محترمہ مرضیہ ہاشمی کو امریکہ  میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابلاغِ عامہ کے ایک بڑے  ایرانی ادارے  پریس ٹی وی (PRESS TV کا کہنا کہ  59 سالہ مرضیہ جب اتوار کو اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ پہنچیں تو انھیں  سینٹ لوئی (St Louis)ائر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ مرضیہ  ایک  نو مسلمہ (revert)ہیں جنکا پرانا نام  میلینی فرینکلن Melanie Franklin  ہے۔ اخبار کے مطابق  مرضیہ نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ جہاز سے اترتے ہی اسے  عادی مجرموں کی طرح ہتھکڑیوں اور بیڑیوں  سے جکڑ کر FBIنے حراست میں  لے لیا۔ پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ مرضیہ کو حجاب کی اجازت نہیں اور اسے کھانے میں Porkیا سور کا گوشت  پیش کیا جارہا ہے اور گزشتہ تین دنوں سے وہ چپس کھاکر گزارہ کررہی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان برہا ن قاسمی نے مرضیہ کی گرفتاری کو آزادیِ صحافت پر حملہ قراردیتے ہوئے اسکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق  آزادذرایع سے اب تک مرضیہ کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

No comments:

Post a Comment