تم جنگ چاہتے ہو تو پھر جنگ ہی سہی
دو دن پہلے افغان مفاہمت کیلئے امریکی حکومت کے
نمائندے جناب زلمے خلیل زاد نے دھمکی دی تھی کہ اگر طالبان مذاکرات کی میز پر
نہ آئے تو ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔ معلوم نہیں امریکیوں کی جنگی تیاری کس مرحلے میں
ہے لیکن آج صبح ملاوں نے اپنی تیاری کا ثبوت دیدیا۔ اطلاعات کے مطابق طالبان چھاپہ ماروں نے امریکی فوج سے ایک بکتر بند گاڑی چھین کر اسے
دھماکہ خیز مواد سے بھر اور اس پر سوار ہوکر وسطی افغانستان کے صوبے وردک کے صدر مقام میدان
شہر میں واقع خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (NDS)کے تربیتی مرکز میں داخل ہوگئے جہاں یہ بکتر بند گاڑی
دھماکے سے اڑادی گئی اور اس پر سوار چھاپہ ماروں نے فرار ہوتے ایجنٹوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ سرکار نے 50
ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے لیکن آزاد ذرایع کا کہنا ہے کہ 126 کے قریب ایجنٹ اور فوجی مارے گئے جن میں تربیت دینے 8 انتہائی تجربہ
کار ایجنٹ بھی شامل ہیں۔ NDSظلم و تشدد کے معاملے میں بے حد
بدنام ہے اور اسکے اہلکار اغوا برائے
تاوان، آبرویزی اور قتل میں ملوث ہیں۔
Facebook January 21, 2019
No comments:
Post a Comment