Saturday, January 26, 2019

امریکہ میں فائرنگ کاایک اور واقعہ


امریکہ میں اندھادھند فائرنگ کا ایک اور واقعہ
دو دن پہلے امریکی ریاست فلورڈا کے ایک بینک میں اندھادھند فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اب جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک 21 سالہ نوجون ڈکوٹا ٹیرئے (Dakota Theriot)نے ریاست لوزیانہ کے دارالحکومت بیٹن روژ (Baton Rouge)کے مضافاتی علاقے میں پہلے اپنے 50 سالہ والدین کو گولی مار کر ہلاک کردیا جسکے بعد وہاں سے کچھ دور لونگسٹن کے علاقے میں اپنے ایک دوست سمیت 3 مزید افراد کو گولیوں سے اڑادیا۔ آخری خبریں آنے تک مسلح ملزم گرفتار نہیں ہوا تھا۔

No comments:

Post a Comment