ہندوستان بات چیت پر تیارنہیں
پاکستان کی جانب سے بہتر تعلقات کے ہر اشارے کو حقارت سےنظر
انداز کردینے کے باوجود ہماری وزارت خارجہ میں احساس کمتری
کے مارے بابو لوگ عمران خان اور مودی جی کی براہ راست ملاقات کی
مسلسل کوشش کررہے ہیں۔ باخبر ذرایع کے مطابق
کچھ دن پہلے پاکستانی وزیرخارجہ کی خواہش
پر چوٹی ملاقات کا کشکول ایک بار پھیلایا گیا اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO)کے سربراہی اجلاس کے موقع پر نریندرا مودی عمران خان ملاقات
کی درخواست کی گئی۔ تنظیم کا چوٹی اجلاس اس ماہ کی 14
اور 15 تاریخ کو کر غستان کے
دارالحکومت بشکیک میں ہوگا۔
آج ہندوستانی
وزارت ِ خارجہ کے ترجمان شری رویش کمار نے
مودی عمران ملاقات کی تردید کردی۔ دلی میں
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ 'میری اطلاع کے مطابق بشکیک
میں SCOچوٹی کانفرنس کے دوران ایسی کسی ملاقات کا کوئی امکان نہیں' (حوالہ روزنامہ ہندو)
ہم نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ دوستی کیلئے
باوقار انداز میں ہاتھ بڑھانا اور
بانہیں وا کرنا احسن قدم ہے لیکن ملاقات کیلئے مرے جانے کا تاثر درست نہیں۔ امن کی خواہش قابل تحسین
ہےلیکن پائیدارامن قوت اور مضبوط موقف سے ہی ممکن ہے۔
No comments:
Post a Comment