Saturday, June 1, 2019

قوم کی باوقار ترجمانی


قوم کی باوقار ترجمانی
مکہ میں  او آئی سی کے سربراہی اجلاس  سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے اہم نکات:
·        مغربی دنیا میں توہین و تضحیک رسالت  کے واقعات باربار ہورہے ہیں جنھیں  رکوانے میں او آئی سی ناکام ہوچکی ہے۔
·        مسلمانوں کے حقوق اور مذہبی جذبات کے تحفظ کیلئے اس فورم کی طرف سے  موثراقدامات کی ضرورت ہے
·        مغربی دنیا کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ نبی مہربان ہر مسلمان کے دل میں رہتے ہیں  اور شانِ رسالت میں ادنیٰ ترین  سی گستاخی سے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوجاتے ہیں۔
·        مغربی دنیا  اپنے عقیدے  و مذہب سے ویسی جذباتی وابستگی نہیں رکھتی جیسی وارفتگی مسلمانوں میں ہے
·        میں اس فورم کے ذریعےاقوام متحدہ اور یورپی یونین کو  بتادینا چاہتا ہوں کہ آزادیِ اظہار کی آڑ میں   انھیں سواارب مسلمانوں کے جذبات  سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
·        مغربی دنیا نے  ہولوکاسٹ (Holocaust)کے حساس مسئلے کا یہودی کمیونٹی کی امنگوں کے مطابق حل تلاش کیا ہے۔ اسی انداز میں عالمی سطح پر حرمت قرآ ن اور ناموس رسالت  کے تحفظ کو یقینی بنانابھی  ضروری ہے۔
·        مغربی دنیا نے دہشت  گردی کو اسلام سے  وابستہ کردیا ہے  جو مسلم امت کےساتھ شدید زیادتی ہے
·        دہشت گردی کا (کسی بھی ) مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، مغرب  معتدل اسلام اور انتہاپسند اسلام کے درمیان  فرق  محسوس کرنے میں ناکام رہا ہے (  معذرت خواہانہ انداز )
·        نیوزی لینڈ میں 50 مسلمان اسی لئے شہید کردئے گئے کہ حملہ آور کو یہ پتہ بھی نہ تھا کہ  دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
·        سانحہ 9/11 سے پہلے 80 فیصد خود کش حملوں میں تامل ٹائیگرزملوث تھے لیکن کسی نے اس پر ہندوستان کو الزا م نہیں دیا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی  پائلٹوں نے اپنے طیارے امریکی بحری جہازوں سے ٹکرائے لیکن کسی نے انکے مذہب کا ذکر نہیں کیا۔
·        اسلام فوبیا  کے ساتھ ساتھ  یہ  او آئی سی کے غیرموثر کردار کا شاخسانہ ہے   کہ   حقوقِ آزادی کیلئے  پرامن جدوجہد کو بھی اسلامی  عسکریت پسندی کا نام دے دیا گیا ہے۔
·        کشمیر کے لوگ   اپنے حق آزادی کیلئے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں لیکن 9/11کے بعدسے اسے  اسلامی عسکریت پسندی اور دہشت گردی کہہ کر بدنام کیا جارہا ہے۔اسی طرح اسرائیل  جدو جہد آزادی  کو دہشت  گردی  قراردیکر فلسطینیوں پر مظالم توڑرہا ہے
·        اس بات کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے اسلام کے بارے میں جو غلط فہمی پھیلائی گئی ہے اسکا سدباب کیا جائے
·        او آئی سی اپنی 50ویں سالگرہ اسوقت منارہی ہے جب  فلسطینی مسلمانو ں کو انکے سیاسی حقوق اورآزادی سے محروم کردیا گیا ہے
·        مسئلہ فلسطین کا واحدحل  اسرائیل و فلسطین پر مشتمل  آزاد و خودمختار ریاستیں  ہیں جہاں مشرقی بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہو۔
·        گولان کی بین الاقوامی  سطح پر تسلیم شدہ 1967 والی حیثیت  بحال ہونی چاہئے
·        کشمیری اپنے اس  حق خوداختیاری  سے محروم ہیں جسکی ضمانت سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں میں دی گئی ہے۔
·        کشمیری مسلمان ظلم و ستم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔  مسلم دنیا کو انکی پشت پناہی کرنی چاہئے

No comments:

Post a Comment