قابل تعریف قدم
اب سے
تھوڑی دیر پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کردی کہ انکے
حکم پر ایران کے خلاف جوابی کاروائی کو معطل کیا گیا۔ NBCپر اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ:
'امریکی فضائیہ حملے کیلئے پوری طرح تیار تھی۔ جب مجھ
سے اسکی اجازت طلب کی گئی تو میں نے اپنے جرنیلوں سے پوچھا کہ حملے میں کتنے
ایرانی ہلاک ہوسکتے ہیں۔ مجھے بتایا گیا کہ 150 کے قریب۔ میں نے سوچا کہ ایرانیوں
نے تو صرف ہمارا ڈرون گرایا ہے جس میں کوئی
آدمی سوار نہ تھا۔ اسکے بدلے میں دشمن کے 150 لوگوں کو مارڈالنا کسی بھی
طور انصاف نہیں۔ چنانچہ میں نے حملہ معطل کرنے کا حکم دیدیا'
ہم دعا گو ہیں کہ
صدر ٹرمپ کی یہ مثبت و منصفافہ فکر دوسرے معاملات میں بھی برقرار رہے اور اللہ انھیں ہدائت کی دولت سے سرفراز فرمائے۔
No comments:
Post a Comment