Tuesday, June 11, 2019

مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدودپر سے پرواز کی اجازت


 مودی  کے طیارے کو  پاکستان کی فضائی حدودپر سے پرواز کی اجازت
شنگھائی  تعاون کونسل (SCO)کے سربراہی اجلاس کیلئے   بشکیک جانے والے نریندر مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ یہ کانفرنس 13 اور 14 جون کوہوگی۔ فروری کے اختتام پر بالاکوٹ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔گزشتہ دنوں بھارتی حکومت نے اسلام آباد سے درخواست کی تھی کہ SCOکانفرنس میں شرکت کیلئے  جانیوالے ہندوستانی وزیراعظم کے  طیارے کو پاکستان کی  فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔
پریس ٹرسٹ اف انڈیا کے مطابق عمران خان کے دفتر نے  بھارتی وزارت خارجہ کو'اصولی اجازت' سے مطلع کردیا ہے۔ باقی تفصیلات دونوں ملکو ں کے شہری ہوابازی کے ادارے  طئے کرینگے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اس بات کی بھی  تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہندوستانی ہم منصب  کو ایک خط لکھا ہے جس میں  'دہشت گردی' سمیت تمام متنازعہ امور پر بات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اس سلسلے میں پاکستانی وزارت خارجہ نے بشکیک میں  مودی  عمران بات چیت کی درخواست کی تھی۔ جسے بھارت نے  ابتدا میں مسترد کردیا تھا لیکن بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیکر عمران خان نے جس خیر سگالی کا اظہار کیا ہے اس تناظر میں نریندر مودی ملاقات کیلئے عمران کی درخواست پر دوبارہ غور کررہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment