Tuesday, June 18, 2019

امریکہ افغانستان سے فوج نکالنے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ طالبان کا دعویٰ


امریکہ افغانستان سے فوج نکالنے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ طالبان کا دعویٰ
قطر میں طالبان کے ترجمان  اور پاکستان  میں طالبان کے سابق نائب سفیر ملا سہیل شاہین  نے  دعویٰ کیا ہے  امریکہ افغانستان  سے  فوجی انخلا پر تیار ہوگیا ہے۔ افغان خبر رساں ایجنسی طلوع کے مطابق    18 جون کو جاری ہونے والے  ایک ٹویٹ  پیغام  میں  سہیل شاہین نے کہا کہ  امریکہ نے افغانستان میں عدم مداخلت پربھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ ملاوں کے ترجمان نے ان یقین دہانیوں  پر  اطمینان اظہار کرتے ہوئے اسے افغانستان میں قیام امن کی جانب ایک بڑا قدم قراردیا۔
تاہم افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل  ڈیوڈ بٹلر نے سہیل شاہین  کے بیان کو غلط قراردیتے ہوئے کہا کہ   امریکہ افغان امن کیلئے  طئے پانے والے   چار نکاتی جامع  پر وگرام  کیلئے پرعزم ہے جس میں فوجی انخلا کے بعد افغان  سرزمین  کو دہشتگردی کیلئے  استعمال  نہ ہونے دینے کی ضمانت، اٖفغان   طبقات اور طالبان کی ملاقات،امریکی فوج کو واپسی کیلئے محفوظ راستے کی ضمانت اور افغانستان سے غیر ملکی فوج کا انخلا شامل ہے۔کرنل صاحب نے کہا  کہ بلا استثاان تمام شرائط پر اتفاق کے بعد ہی معاہدے پر دستخط ہونگے۔
دوسری جانب امریکی مذاکرات کاروں کے سربراہ زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ محض فوجی  انخلا نہیں  بلکہ  جامع امن مذاکرات ہورہے ہیں۔ خیال ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان  بات چیت کا ساتواں دور اگلے ہفتے قطر میں ہوگا

No comments:

Post a Comment