بھارتی طیارے یا اڑتے تابوت
بھارتی
فضائیہ کا حفاظتی معیار دنیا میں سب سے خراب ہے۔ اسکے پائلٹ غیر تربیت یافتہ اور
جہازوں کی دیکھ بھال اور
خبر گیری (maintenance) کا نظام انتہائی ناقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ وہاں فوجی طیاروں کا حادثہ روزمرہ کا معمول ہے۔ انکے
پائلٹوں کی استعداد کا بڑا عمدہ تجربہ پاکستانیوں کو حال ہی ہوچکا ہے۔ ابھی
نندن جیسے مشاق بھارتی پائلٹوں کو پاکستان کے ان شرارتی بچوں سے سیکھنا چاہئے جو کلاسوں
میں کاغذ کے جہاز اڑاتے ہیں۔
ابھی
یہ خبر گرم ہی تھی کہ بھارتی فضائیہ کا
ایک دیوقامت ٹرانسپورٹ طیارہ ہماچل پردیش کی فضائی حدود میں غائب ہوگیا ہےکہ آج
شام جب ائر انڈیا کا ایک جہاز ہندوستان سے سان فرانسسکو ائر پورٹ اتراتو معلوم ہواکہ
اسکاایک دروازہ تڑخا ہوا ہے۔ بوئنگ 777طیارے پر یہ crackبہت واضح ہے اور امریکہ کے شہری ہوابازی حکام کو سخت حیرت
ہے کہ دلی سے روانگی کے وقت دروازے پر
ابھری ہوئی اتنی واضح دراڑ ائرانڈیا کے انجنیروں سے اوجھل کیسے رہ گئی جو ایک خوفناک حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔ سب سے
زیادہ پریشان خود بوئنگ ہے کہ جسکا 737 کا
پورا بیڑا معطل ہے اور خوف ہے کہ کہیں
ایک نیا کٹہ نہ کھل جائے۔
No comments:
Post a Comment