Friday, June 21, 2019

امریکی ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی


امریکی ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی
امریکی ریاست پنسلوانیہ کےشہر فلاڈیلفیا میں واقع 150 سال پرانی ریفائنری میں آج  صبح  آگ بھڑک اٹھی۔ مختلف سیلنڈروں اور ٹینکوں کے پھٹنے سے ہونے والے خوفناک دھماکے کئی میل دور تک سنے گئے۔ کئی گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور دیواروں پر لگے فریم زمین پر آرہے۔  یہ ریفاینری Philadelphia Energy Solutions یا PESکے ملکیت ہے جہاں  ساڑھے 3 لاکھ بیرل تیل یومیہ صاف کیا جاتاہے اور اس اعتبار سے یہ امریکہ کے  مشرقی ساحل پر سب سے بڑی ریفاینری ہے۔اس خطرناک آگ کا اطمینان بخش پہلو یہ ہے کہ قیامت خیز دھماکوں، آسمان سے باتیں کرتے شعلوں اور دھوئیں  کے مہیب بادلوں کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صرف 4 کارکنوں کو ابتدائی طبی امداد کی ضرورت پیش آئی
یہ حادثہ اسوقت پیش آیا ہے جب دو ہفتے بعد 4 جولائی کو امریکہ کے یوم آزادی پر تعطیلات ہیں ۔ اس دوران امریکی  خوب سفر کرتے ہیں ۔ APIکا خیال ہے کہ  تعطیلات کے دورا ن امریکہ کے مشرقی حصے میں پیٹرول کی خوردہ قیمتوں میں  5 سے 7 فیصد کا اضافہ ہوگا۔

No comments:

Post a Comment