Thursday, June 13, 2019

تری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں



تری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں
ایک طرف پاکستان میں سیاسی قوتیں ایک دوسرے کے خون کی پیاسی ہیں تو دوسری جانب اسرائیل، امریکہ اور ہندوستان مملکت خداداد کے پر تراشنے کیلئے باہمی مشوروں میں مصروف ہیں۔ بقول امام خمینی (ر) ہم اس بات پر جھگڑ رہے ہیں کہ نماذ کے دوران ہاتھ باندھیں جائیں یا نہیں اور دشمن ہمارے دونوں ہاتھ ہی کاٹ دینے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے۔  
بھارت میں نریندرامودی کی دوبارہ کامیابی کے بعد 'مودی ہے تو ممکن ہے' کے عنوان سے تل ابیب، واشنگٹن اور دہلی میں پاکستان پر کاری ضرب لگانے کی تیاری اپنے عروج پر ہے۔ مشترکہ تجارتی و عسکری مفادات و ترجیحات کے ساتھ  ان تینوں کی    توسع پسندانہ ذہنیت نے انھیں فطری اتحادی بنادیا  ہے۔ مسلم دشمن بیانئے پر بی بی، ٹرمپ اور مودی کے مابین مکمل ہم آہنگی پاکستان مخالف اتحاد کیلئے نظریاتی سیمنٹ کا کام کررہی ہے۔
گزشتہ دنوں واشنگٹن میں امریکہ ہندوستان بزنس کونسل کے India Ideas Summitاجلاس سے امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو کے پرجوش خطاب اور اسکے بعد امریکی کانگریس کی مجلس قائمہ برائے خارجہ امور کی ایشیا بحراکاہل اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ذیلی کمیٹی کے روبرو نائب وزیرخارجہ ایلس ویلس کے بیانات سے پاکستان کے خلاف مشترکہ عزائم کا اظہار ہوتاہے۔کانگریس کی اس کمیٹی کے سربراہ پاکستان مخالف بریڈ شرمن جبکہ ہندنژاد امی بیرا اسکے روح رواں ہیں دوسری طرف کمیٹی میں حزب اختلاف (ریپبلکن) کے نمائندے ٹیڈ یوہو Ted Yohoبھی پاکستان مخالفت کیلئے مشہور ہیں۔ ان نشستوں میں کی جاینوالی گفتگو کا خلاصہ:
سیاسی و تزویراتی اتحاد
·        امریکا بھارت سے قریبی تعلقات چاہتا ہے۔
·        جمہوریت، منفرد سیاسی نظام اور جغرافیائی محل وقوع کی بنا پر امریکہ ہندوستان کو  انتہائی اہم ملک کے طور پر عزت دیتا ہے
·        اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے لئے بھارت کی حمائت جاری رہیگی۔
تجارتی تعلقات
·        امریکی منڈیوں کو بھارتی مصنوعات کیلئے ترجیحی بنیاد پر کھولدیا جائیگا
·        فائو جی (5-G)ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے حصول میں Huawei کا راستہ روکنے اور چشم کشا 5-Gٹیکنالوجی ترقی و نفاذ کیلئے دونوں ملک مل کر کام کرینگے۔
·        انسداد دہشت گردی کے حوالے سے حساس معلومات (data) کی چوری روکنے کیلئے امریکہ ہندوستان کی قابلیت و صلاحیت سے فائدہ اٹھائے گا۔
·        واشنگٹن دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں سے متعلق حساس data کا بے خطربہاویقینی بنانے اور پہلے سے موجود الیکٹرانک شاہراہوں کے تحفط کیلئے بنگلور کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام
تباہ کن اسلحے کا انبار
·        ہندوستان کیلئےاپاچی ہیلی کاپٹر کی پہلی کھیپ تیار ہونے کے قریب ہے جبکہ  ایف 21اور جدید ترین McDonnell Douglas F/A-18 Hornet  لڑاکاطیارے بھی  بہت جلد فراہم کردئے جائینگے
·        اسرائیل سے Smart, Precise Impact, Cost-Effectiveیا SPICEبموں کی پہلی کھیپ اگلے ماہ ہندوستان پہنچ جائیگی۔
پاکستان کو دھمکیاں
·        دہشتگردوں سے پاکستان کا تعاون قابل قبول نہیں جس پر ہمارے غیر لچکدار موقف کو اسلام آباد بھی اچھی طرح سمجھتا ہے
·        پاکستان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کو برداشت نہیں کیا جائے گا
·        پاکستان کو سمجھ لینا چاہئے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والا 6ارب ڈالرز کا پیکج امریکی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
·        اگر پاکستان آئی ایم ایف کا قرضہ واپس نہ کر سکا تو اس سے امریکا کے ٹیکس دہندگان کو ایک ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔
·        ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا معاملہ امریکہ کیلئے بے حد اہم ہے
دھمکیوں کے چابک کے بعد گاجر کی مشروط پیشکش
·        امریکا کے مالی سال 2020 کے بجٹ میں پاکستان کے لیے  7کروڑ ڈالرر کھے جارہے ہیں لیکن یہ رقم اسلام آبادکے روئے سے مشروط ہیں



No comments:

Post a Comment