Saturday, June 22, 2019

دوستو میرے ہاتھوں میں ہے آئینہ ۔۔ سنگباری کے اسباب معقول ہیں


دوستو میرے ہاتھوں میں ہے آئینہ ۔۔ سنگباری کے اسباب معقول ہیں
دوسرے صوبوں کی طرح  خیبر پختونخواہ میں بھی ایک  Project Management UnitیاPMUہے  جو صوبائی حکومت کے بڑے منصوبوں  میں رہنمائی فراہم کرتا ہے اور جاری منصوبوں کی نگرانی کرکے انکی بہتری کیلئے تجاویز مرتب کرتا ہے۔
پشاور میں روڈ ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبے Bus Rapid Transitیا BRT میں غیر معمولی تاخیر اور لاگت میں ہوشربا اضافے پر صوبائی و وفاقی حکومت کو گہری تشویش ہے۔ چنانچہ صوبائی PMUنے اس منصوبے کا ایک تنقیدی جائزہ پیش کیا جس میں بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے کچھ نقائص کی نشاندہی  کی گئی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق  PMUکی اس رپورت پر صوبائی حکومت اسقدر چراغ پا ہے کہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ  کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے نام خط میں  انھیں پی ایم یو کے اثاثے  محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کرنے کی  ہدایت  کی ہے۔
ہمارے خیال میں یہ طریقہِ کار درست نہیں۔ بہت ممکن ہے کہ PMU کاجائزہ مبنی بر انصاف نہ ہو یا اسکی زبان ضرورت  سےزیادہ سخت ہو۔ اگر ایسا ہے تو اسکی اصلاح  کی کوشش کرنی چاہئے نہ یہ کہ پورے شعبے ہی کو تالہ لگادیا جائے۔ تنقید پر غیر ضروری اشتعال  ایک منفی رویہ ہے جسکی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔


No comments:

Post a Comment