Friday, April 12, 2019

کیا خوب سودا نقد ہے۔ اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے


کیا خوب سودا  نقد ہے۔ اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے  
عالمی مالیاتی فنڈ یا IMFنے:
·        اس سال فروری میں ایکوڈور (Ecudor)کیلئے 4.2 ارب ڈالر کا قرضہ منظور کیا
·        65 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی پہلی قسط 11 مارچ کو جاری ہوئی
·        11 اپریل کو ایکوڈور کے صدر لینن مورینو نے اپنے لندن کے سفارتخانے میں چھپے ہوئے 47 سالہ جولین اسانج کی سیاسی پناہ بیک جنبش قلم منسوخ کردی اور
·        اسی روز برطانوی پولیس نے ایکوڈور کے سفارتخانے میں داخل ہوکر جولین اسانج کو حراست میں لے لیا۔
 برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کو امریکہ کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے اور عدالت سے منظوری کے بعد انھیں امریکہ کے حوالے کردیا جائیگا۔ واضح رہےکہ  12 دسمبر 2017 کو ایکوڈور نے جولین اسانج کو اپنے ملک کی شہریت دے دی تھی۔گویا ایکوڈور نے اپنے شہری کو تیسرے ملک حوالگی کیلئے خود اپنے ہی سفارتخانے کی حرمت کو پامال کردیا۔
 احباب اطمینان رکھیں کہ صرف  ہمارے پرویز مشرف  یا یمن کے   علی عبداللہ صالح ہی بردہ فروش نہیں جنھوں نے 9/11کے بعد  ڈالر لے کر معصوم بچوں کو امریکہ کے حوالے کیا بلکہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور آج کی کرنسیIMFکا قرض ہے۔ اللہ ہمارے حال پر رحم کرکے کہ پاکستان کے وزیرخزانہ اسد عمر بھی آجکل امریکہ میں IMF سے قرض کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔


No comments:

Post a Comment