Thursday, April 25, 2019

انتہائی دیانت دار افسر کا نیب میں تقرر


انتہائی دیانت دار افسر کا نیب   میں تقرر
جناب حسین اصغر قومی احتساب بیورو (NAB)کے ڈپٹی چیرمین مقرر کردئے گئے۔حسین اصغر  نے جامعہ کراچی سے ارضیات میں ایم ایس سی کیا اور کچھ عرصہ تیل و گیس کی صنعت میں کام کرنے کے بعد سی ایس پی کرکے پولیس سے وابستہ ہوگئے۔ حسین  اصغر کی دیانت داری ہر قسم کے شک و شبہات سے بالا تر ہے۔ وہ  کچھ عرصہ پہلے تک   شعبہ انسدادرشوت ستانی (Anti Corruption Establishment)یا ACE پنجاب میں  ڈائریکٹر  جنرل تھے۔
حسین اصغر ایماندار  ہونے کے ساتھ  انتہائی قابل افسر ہیں اور بے ایمانوں  کے احتساب  میں کسی نرمی کے قائل نہیں۔ یوں سمجھئے کہ حسین  اصغر کسی کو دھوکہ نہیں  دیتے لیکن انھیں دھوکہ دینا بھی بہت  مشکل ہے یعنی 'شباب اسکا ہے بے داغ ضرب ہے کاری'
آجکل جبکہ کرپشن کی دیمک  ملک  کو اس حد تک کھوکھلا کرچکی ہے کہ  وطن عزیز کی سلامتی بھی خطرے میں   ہے، نیب  میں  کلیدی منصب  پر  حسین اصغر کا تقرر اطمینان کا باعث ہے۔


No comments:

Post a Comment