نیب نے ہیلی کاپٹر اسکینڈل سے عمران خان کا
نام نکال دیا
قومی
احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ برس
خیبر پختواہ حکومت کے ایم ائی 17 ہیلی کاپٹر کو سیاسی مقصد کیلئے
استعمال کرنے کا نوٹس لیا تھا۔ ابتدائی
تحقیقات سے پتہ چلا کہ ہیلی کاپٹر کو تحریک
انصاف کے جلسوں کیلئے اس بری
طرح استعمال کیا گیا کہ یہ قبل از وقت ناکارہ ہوگیا۔استعمال چھپانے کیلئے اسکے اعدادو
شمار میں بھی بددیانتی کی گئی یعنی اصل استعمال سے آدھا وقت درج کیاگیا۔ مذکورہ
ہیلی کاپٹر کا خرچ 28 ہزار فی گھنٹہ
ریکارڈ کیا گیا حالانکہ اصل خرچ 80ہزار روپئے فی گھنٹہ تھا۔تحقیقات کے آغاز پر یہ
ہیلی کاپٹر کراچی میں زیرمرمت تھا۔
نیب نے مقدمہ ختم نہیں
کیا اور سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک
اور چند دوسرے لوگوں سے تحقیقات اب
بھی جاری ہیں لیکن ملزمان کی فہرست
سے عمران خان کا نام حذف کردیا گیاہے۔
No comments:
Post a Comment