Tuesday, April 9, 2019

الجزائر۔۔ چہرے نہیں نظام کو بدلو ۔ لوٹ کھسوٹ کے راج کو بدلو


الجزائر۔۔ چہرے نہیں نظام کو بدلو ۔ لوٹ کھسوٹ کے راج کو بدلو
الجزائز میں  20 سال سے عوام کے سروں پر مسلط صدر عبد العزيز بوتفليقة  کے استعفیٰ کے بعد فوجی جنتا نے سینیٹ کے سربراہ  عبدالقادر بن صلاح کو عبوری صدر بنادیا۔ الجزائریوں کیلئے یہ کفن چور کے بعد اسکے بیٹے کا اقتدار ہے۔ 77 برس کے بن صلاح اسی قاتل و غاصب ٹولے کے کل پرزے ہیں جنھوں  نے  دسمبر 1991 کے عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا جس میں اسلامک سالویشن فرنٹ  بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا تھا۔اس ڈکیتی کے بعد عوامی امنگوں کو کچلنے کیلئے لاکھوں الجزائری نوجوانوں کا خون بہایا گیا۔
بن صلاح نے الجزائر کی قاتل عسکری قیادت اور مکار صدر عبدالعزیز سے گٹھ جوڑ کرکے  معصوم بچوں کے قتل کے ساتھ 20 سال تک ملکی دولت  کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور وہ اب بھی سابق صدر سمیت پرانے بوسیدہ نظام کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
الجزائری نوجوانوں نے حکومت کے خلاف تحریک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جامعات  کے سربراہوں اور دینی اسکالروں پر مشتمل عبوری  حکومت  قائم کی جائے جو آزادانہ و منصفانہ انتخابات منعقد کرے اور قانون میں ترمیم کرکے گزشتہ اقتدار سے وابستہ افراد کو انتخاب میں حصہ لینے سے ۔

No comments:

Post a Comment