بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ
آج ہندوستان کے انتخابات
کے دوسرے مرحلے میں 11 ریاستوں اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔جن
ریاستوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ان میں تامل ناڈو، کرناٹک،
اتر پردیش (UP)، مہاراشٹر اور
بہار شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ساڑھے پندرہ کروڑ ووٹر 95 ارکان لوک سبھا (قومی
اسمبلی) کا انتخاب کرینگے۔آج بڑاےمعرکے
تامل ناڈو، کرناٹک اور مہاراشٹرا میں برپا ہونگے جنکی لوک سبھا میں بالترتیب 39،
28 اور 10 نشستیں ہیں۔
ہندوستان میں ووٹروں کی کل تعداد 90 کروڑ سے زائد ہے جو 7
مرحلوں میں 543رکنی لوک سبھا کاانتخاب
کرینگے۔ پہلا مرحلہ گزشتہ ہفتے مکمل ہوچکا
ہے جس میں 91 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ تمام 7 مراحل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا
اعلان 23 مئی کو ہوگا۔ کشمیری حریت پسندوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے
جسکی وجہ سے پوری وادی میں کرفیو نافذ ہے۔
No comments:
Post a Comment