سوڈان ۔۔انقلاب و جوابی انقلاب
سوڈان میں ہنگاموں کے بعد کل جنرل عواد ابن
عوف نے صدر عمر البشیر کو معزول کرکے
اقتدار سنبھال۔ جنرل صاحب نے 'قانونِ
ضرورتِ کا بروقت استعمام کرتے ہوئے دوسال کیلئے عبوری فوجی حکومت کا اعلان
کیا۔اسکے ساتھ ہی ہنگامی حالات کے تحت
دستور معطل کرکے سارے ملک میں رات کا
کرفیو نافذ کردیا گیا۔ لیکن عمرالبشیر کے
خلاف عوامی جدوجہد کی قیادت کرنے والی
طلبہ تنظیم SPAنے فوجی جنتا کوقبول کرنے سے انکار کردیا اور خرطوم کے فوجی
ہیڈکوارٹڑ سمیت سارے ملک میں زبردست مظاہرے ہوئے۔
آج جنرل عواد ان عوف
نے قوم سے خطاب میں ملکی باگ ڈور لیفٹینینٹ
جنرل عبدالفتاح برہان کے حوالے کردیا۔ SPA کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہیگی۔ جنرل برہان آج قوم سے اپنے
خطاب میں نئے لائحہِ عمل کا اعلان کرینگے۔
No comments:
Post a Comment