Friday, April 12, 2019

افغانستان! موسم بہار کے آغازپر فتح کی نوید


افغانستان! موسم بہار کے آغازپر فتح کی نوید
جمعہ کوطالبان کے سربرہ ملا ہبت اللہ نے موسم بہار کے آغاز پر سارے افغانستاں میں 'فتح' کے عنوان سے جارحانہ فوجی مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کے ٹویٹ  میں کہا  گیا ہے کہ فتح آپریشن کا مقصد مادر وطن سے قبضے کا خاتمہ ہے۔ اس دوران ملک کے کونے کونے کوقبضہ مافیا اور کرپشن سے پاک کیا جائیگا۔ اسی کے ساتھ ایک سرکاری فرمان میں  ملا ہبت اللہ نے ان افغان فوجیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے  جو ہتھیار ڈال کر طالبان کی صفوں میں آجائیں۔شمالی صوبے بادغیس  میں طالبان کے حملے سے فرار ہوکر درجنوں افغان فوجیوں نے ترکمانستان میں پناہ لے لی ہے۔ طالبان  نے ان تمام لوگوں کو افغانستان واپس ہتھیار ڈالنے کی صورت میں معافی کی پیشکش کی ہے۔آپریشن فتح کے ساتھ طالبان نے امن مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ  اللہ کے بھروسے پر طالبان  میز اور میدان دونوں جگہ اسوقت  تک ڈٹے رہینگے جب تک ہماری مقدس سرزمین ایک بھی غیر ملکی فوجی موجودہے۔

No comments:

Post a Comment