بھارت میں پولنگ کا آغاز
بھارتی لوک سبھا (قومی اسمبلی) کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کا آغاز ہوگیا۔ یہ
انتخابات 7 مراحل میں مکمل کئے جائینگے
جبکہ گنتی 23 مئی کو ہوگی۔ آج آندھرا پردیش، تلنگانہ، اُترآکھنڈ، سکّم،
ارونا چل پردیش، ناگا لینڈ، میزو رام، میگھالیا، جزائر انڈمان و نکو بار اورلکشڑویپ
سمیت 20 ریاستوں اور وفاق کے زیرانتظام
علا قوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ آج ہی
آندھراپردیش، سکم اور اڑیسہ کی ریاستی (صوبائی) اسمبلیوں کے لئے بھی ووٹ ڈالے
جارہے ہیں۔
ہندوستانی لوک سبھا کی کل نشستوں کی تعداد
543 ہے اور آج 91 نشستوں کیلئے پولنگ ہورہی ہے۔ملک میں ووٹروں کی کل تعداد 90 کروڑ
ہے اور اس اعتبار سے ہندوستان دنیا کی سب
سے بڑی جمہوریت ہے۔
انتخابات میں سو سے
زیادہ جماعتیں اور لاکھوں آزاد امیدوار حصہ لے رہی ہیں لیکن اصل مقابلہ حکمران
قومی جمہوری اتحاد (NDA)اور کانگریس کے متحدہ ترقی پسند محاذ (UPA)کے درمیان ہوگا۔ 2014 کے انتخابات میں نریندرا مودی کے NDAنے 282اور راہول گاندھی کے UPAنے 44 نشستیں جیتی تھیں۔
رائے عامہ کے جائزوں
کے مطابق مقابلہ سخت ہے لیکن نریندرا مودی کے قومی جمہوری اتحاد کو ہلکی سی برتری
حاصل ہے۔
۔
No comments:
Post a Comment