Tuesday, April 9, 2019

اسرائیل کے انتخابات ۔ کامیابی کے متضاد دعوے


اسرائیل کے انتخابات ۔ کامیابی کے متضاد دعوے
اسرائیل میں وزیراعظم  بنجامن نیتھن یاہو المعروف  بی بی اور حزب مخالف کا سفید و نیلا (اسرائیلی پرچم) اتحاد دونوں  ہی کامیابی کا دعویٰ کررہے ہیں۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 120 رکنی کنیسہ  یا پارلیمان میں  سفید و نیلے اتحاد نے 37 اور بی بی کے لیکڈ اتحاد نے 33  نشستیں جیتی ہیں۔اسکے علاوہ عربوں کے القائمہ العربیہ الموحدۃ نے  5 اور جمیعت مساوات و امن  7 نشستیں حاصل  کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہاں انتخابات  متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہوتے اور لوگ براہ راست پارٹیوں کو ووٹ دیتے ہیں اور ملنے والے ووٹوں کے تناسب سے ہر پارٹی کو نشستیں  عطا کردی جاتی ہیں۔
خیال ہے کہ وزیراعظم نیتھن یاہو  فرقہ وارانہ اور قدامت پسندجماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کیلئے 61 کا ہدف حاصل کرلینگے۔ا گر ایسا ہوا تو انھیں  ملک پر طویل ترین عرصے تک برسراقتدار رہنے کا اعزاز حاصل ہوجائیگا۔
دھونس، دھاندلی ۔ پکڑ دھکڑ حتیٰ کہ کراچی برانڈ ٹھپے بازی کے باوجود عرب جماعتوں کی 12نشستوں پر کامیابی  حیران کن ہے۔


No comments:

Post a Comment