Wednesday, April 24, 2019

کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی


کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
 گورنر پنجاب  چودھری سرور صاحب گزشتہ دنوں امریکہ کے دورے پر تھے۔ اسکا بنیادی مقصد تو سرور فاونڈیشن کیلئے عطیات جمع کرنا تھا لیکن اس دوران انھوں نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس اور اعلیٰ افسران سے مفید ملاقاتیں بھی فرمائیں۔ واپسی پر پاکستان آکر انھوں نے بہت فخر سے کہا کہ
'امریکہ میں مجھے     بڑے بڑے رہنماو ں نےملاقات کا وقت (Appointment)اسلئے نہیں دیا کہ میں پنجاب کا گورنر ہوں بلکہ وہ میری CVپر یہ دیکھ کر مجھ سے ملنے پر آمادہ ہوئے کہ میں تین  مدت برطانوی پارلیمان کا رکن اورانکی مجلس قائمہ کا سربراہ رہا ہوں۔ اس CV کو دیکھ کر مجھے Appointmentملے'
معلوم نہیں اسے  سرخ پاسپورٹ کی تعریف سمجھا جائے یا ملک کے سب سے بڑے صوبے کی گورنری کی توہین۔احساسِ کمتری کی بھی کوئی حد ہے؟؟؟


No comments:

Post a Comment