Wednesday, April 10, 2019

بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی


بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
آج امریکہ کے سات سب سے بڑے بینکوں کے سربراہان  ایوان نمائندگان کی مجلس قائمہ برائے بینکنگ کے سامنے حاضر ہوئے۔ جہاں  امریکی قانون سازوں نے بہت چبھتے ہوئے سوالات  کئے۔ جن میں  سٹی بینک  کے سی ای او (CEO)مائیکل  کوربٹ کی 2کروڑ 40لاکھ ڈالر تنخواہ کا بھی ذکر آیا۔ تاہم سب سے دلچسپ  اور سنسنی خیز  سوالات  ٹیکسس (Texas)سے ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن کانگریس  ایل گرین نے کئے۔ انھوں نے بہت سنجیدگی سے پوچھا کہ یہ  جو امریکہ میں بینکوں کی ساری اعلیٰ قیادت  یہاں بیٹھی  ہے ان سب میں  کیا چیزمشترک  ہے؟؟ چند لمحے خاموشی رہی جسکے بعد ایل گرین نے  صدارت کرنے والی محترمہ میکسین واٹرز کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
میڈم ! یہ سب سفید فام مرد ہیں۔ان  میں کوئی اقلیتی فرد، عورت یارنگدار نہیں
ایل گرین نے پوچھا کہ کیا اگلے دس سالوں میں  ہم یہ توقع کرسکتے ہیں کہ اقلیت،  عورت یا کوئی  رنگدار کسی بینک کا سربراہ ہو؟ کچھ سربراہان  نے خجل ہوکر ہاتھ تو بلند کردئے لیکن صاف لگتا تھا کہ یہ بس ٹالنے والی بات تھی۔
اسی کے ساتھ ایل گرین نے دوسرا سوال داغا
'میں ایک غلام کی اولاد ہوں  ۔ سنا ہے کہ امریکی بینک کچھ عرصہ پہلے تک قرض کیلئے سیاہ فام غلاموں  کو بطور رہن (mortgage)قبول کیا کرتے تھے۔ کچھ سربراہان نے شرمندہ ہوکر اثبات  میں سرہلادیا۔

۔

No comments:

Post a Comment