نائیجیریا میں دہشت گردوں کا 'پراسرارحملہ' 66 افراد جاں بحق
جمعہ کی رات نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے کڈونا Kaduna کے 8 دییہاتو ں میں دہشت گردوں نے 66 افراد کو ہلاک کردیا۔ مارے
جانیوالوں میں 22 خواتین اور 12 شیر خوار بچے شامل ہیں۔ کڈونا مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور یہاں
تعلیم کا تناسب سارے نائیجیریا میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ تمام گاوں دارالحکومت کے
مضافات میں واقع ہیں لیکن گورنر ناصر الرفائے کا کہنا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ
کرنے والے اداروں کو اسوقت خبر ہوئی جب بچ جانیوالے متاثرین نے شہر جاکر پولیس کو مطلع کیا۔ کسی گروپ نے اس
بہیمانہ کاروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ماضی میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام اس
علاقے میں پرتشدد کاروائیاں کرتی رہی ہے۔ یہ حادثہ انتخابات کی
رات پیش آیا ہے۔ جسوقت آپ یہ سطور
پڑھ رہے ہیں نائیجیریا کے 8 کروڑ 40 لاکھ رائے
دہندگان ملک بھر میں ووٹ ڈال رہے ہونگے۔
آج یہاں صدارتی چناو کے ساتھ پارلیمانی
انتخابات بھی ہورہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment