Sunday, February 17, 2019

ایران کی جدید ترین فاتح آبدوز


ایران کی جدید ترین فاتح آبدوز
آج صبح سویرے ایرانی صدر حسن روحانی نے مقامی وسائل اور مہارت سے تیار کی گئی  فاتح آبدوز سمندر میں اتار دی ۔یہ تقریب  خلیج فارس میں آبنائے ہرمز کے دہانے پر واقع بند رعباس  کے بحری اڈے پر منعقد ہوئی۔527ٹن وزنی یہ آبدوز تباہ کن  تارپیڈو،بحری  بارودی سرنگوں  اور جدید ترین ریڈار سے آراستہ ہے۔، مسلسل 5 ہفتے   تک 200میٹر زیر آب رہ سکنے والی اس آبدوز پر زیرِ آب   سے سطح آب  کو نشانہ بنانے والےکروزمیزائل کا انتہائی حساس  نظام نصب ہے۔ فاتح  غدیر سلسلے کی چھٹی آبدوز  ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں اسی سلسلے کی دو آبدوزیں ایرانی بحریہ کے حوالے کی گئی تھیں۔ غدیر آبدوز خلیج فارس کیلئے بنائی گئی ہے جہاں پانی کی گہرائی  نسبتاً کم ہے۔ اس سے پہلے ایران غدیر، قائم، نہنگ، طارق اور سینا آبدوز اپنے بحری بیڑے میں شامل کرچکا ہے۔
امریکہ کی جانب سے مکمل پابندیوں کے باوجود ایران   دفاعی میدان میں  نئے  جنگی طیاروں، میزائلوں، غیر مرئی (Stealth) تباہ کن جہاز اور آبدوزوں کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔


No comments:

Post a Comment