کوئٹہ سے لاہور سے جانیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس کی چھت ٹپک رہی ہے
ریل سے سفر کرنے والے مسافروں نے شکائت کی ہے کہ کوئٹہ سے لاہور جانیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس کی
چھتیں ٹپک رہی ہیں۔ سخت سردی کی وجہ سے چھتوں
سے بوند بوند گرتا یخ پانی مسافروں خاص
طور سے خواتین اور بچوں کیلئے سخت عذاب بناہوا
ہے۔ عجیب بات کہ ائر کنڈیشنڈ بوگیوں کی چھتوں
کا بھی یہی حال ہے۔ یہ خبر سن کر ہمیں اپنے بہارکالونی کا وہ بوسیدہ مکان
یاد آگیا جہاں ہم نے اپنی عمرِ عزیز کا بڑا حصہ گزارہ ہے۔ بارشوں میں ہمارے گھر کی
چھت بھی چھلنی کی طرح ٹپکتی تھی۔
No comments:
Post a Comment