جماعت احمدیہ کی جانب سے پلوامہ حملے کی مذمت
احمدیہ (قادیانی)جماعت نے پلوامہ میں بھارتی
فوج پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ ربوہ ٹائمز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ
'احمدیہ کمیونٹی پلوامہ میں CRPFکے جوانوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ہم اس
حملے میں مارے جانیوالوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردہ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور اسلام میں
ایسے حملوں کا کوئی جواز نہیں۔احمدیہ کمیونٹی
اپنی پیاری مادرِ وطن بھارت کیلئے دعاگو ہے۔ اللہ بھارتی شہریوں کو جنگوں
سے محفوظ اور اس دھرتی کو امن کا گہوارہ بنادے
No comments:
Post a Comment