حملے کے بارے میں ہندوستان کی غیر سرکاری رپورٹ
·
حملے کی نگرانی ویسٹرن ائر کمانڈ نے کی
·
12میراج 2000 طیاروں کی ایک ٹکری نے لائن آف کنٹرول کو عبور کیا
·
مقابلے کیلئے پاکستان کے F-16سامنے آئے لیکن اتنے
سارے جہازوں کو دیکھ کر پلٹ گئے
·
طیاروں نے جیش محمد، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا
·
بالاکوٹ، چکوٹھی اور مظفر آبادکے
کیمپ بالکل تباہ کردئے گئے۔ یہ کیمپ
ہندوستان پر حملوں کیلئے دہشت گردوں کو تربیت دیتے ہیں
·
جیشِ محمد کا کنٹرو ل روم بھی تباہ کردیا گیا
·
تباہ ہونے والا ایک ہدف خیبر پختونخواہ میں تھا
·
ہندوستانی فضائیہ کے تمام طیارے بخیریت
اپنے ٹھکانوں پر واپس آگئے
حوالہ : ایشین نیوز نیٹ ورک (ANI)۔ اس ایجنسی کا نام تو ایشین نیوز ہے لیکن یہ دہلی کی ہندوستانی خبر
رساں ایجنسی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے انکے وزیرمملکت برائے زراعت شری گجیندر سنگھ
سخاوت کے سوا کسی سرکاری اہلکار سے حملے
کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ہندوستانی فوج یا وزارت دفاع نے اب تک کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا۔
No comments:
Post a Comment