Tuesday, February 26, 2019

ہندوستان میں مذہبی جنون


ہندوستان میں مذہبی جنون
ہندوستان ایک سیکیولر ملک ہے اور اصلی و نظریاتی سیکیولرازم پر کاربند ہے ۔ سیکیولر ازم  اتاترک کا ہو، ہندوستان کا، بورقیبہ کا  یاحسینہ واجد کا  اسکا واحد و بنیادی ہدف  اسلامی اقدار ہے۔  سیکیولر ہندوستان میں  اسوقت جش کا سماں ہے۔ اسکی اصل وجہ ؟؟؟؟
ہندوستانی سکریٹری خارجہ وجے گھوکلے کا دعویٰ ہے کہ بالاکوٹ حملے میں  جہاں 200 اتنگ  وادی  مارے گئے وہیں جیش محمد کے ایک سینئر کمانڈر یوسف اظہر بھی جاں بحق ہوئے۔ یوسف کی موت پر خصوصی جشن اسلئے منایا جاریا ہے کہ موصوف ایک کشمیری  ہندو اور ہندوستانی فوج کےسپاہی تھے۔ چند برس پہلے انھوں نے اسلام قبول کرلیا اور جیشِ محمد کے مبینہ سربراہ مسعود اظہرنے اپنی ہمشیرہ کا ان سے نکاح کردیا۔ انکا ایک نام محمد سلیم بھی تھا۔ ہندوستانئ ذرایع کے مطابق یوسف اظہر کو اسلامی تاریخ سے بری دلچسپی تھی اور وہ اپنے ساتھیوں کو ابدالی ، غوری و غزنوی کے قصے سنایا کرتے تھے اسی بنا پر انھیں استاد غوری بھی کہا جاتا تھا۔ جن سنگھی کہتے ہیں کہ ہم تو ہندوستانی مسلمانوں کو ہندو بننے پر مجبور کررہے ہیں اور ملا مسعوداظہر نے ایک ہندوکو مسلمان کرلیا۔ آج بھگوان نے ہماری سن لی اور  ایک 'غدار' کی موت نے دل خوش کردیا۔This image made out of Google Maps locates Balakot town in Mansehra district of Khyber Pakhtunkhwa Province of Pakistan.

No comments:

Post a Comment