پاکستانی طیاروں کی بھارتی سرحد کی خلاف ورزی اور بمباری
ہندوستان کی خبر رساں ایجنسی ANIکے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے پاکستانی طیارے مقبوضہ
کشمیر کے نوشہرہ ضلع میں داخل ہوئے۔بھارتی فوج کے مطابق ہندوستانی
طیاروں کی آمد پر یہ طیارے راجوڑی
سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی ایک چوکی کے قریب بم
پھینک کر واپس چلے گئے۔ ANIنے یہ تصویر بھی جاری کی ہے۔
دوسری طرف پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی خبر کی تردید
کرتے ہوئے کہ پاکستان نے ہندوستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ
پاکستانی حدود میں درآنے والے دو بھارتی طیاروں کو مارگرایا اور ایک ہندوستانی
پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
No comments:
Post a Comment