ویدر فورڈ ۔۔۔ خدشات، اندیشے اور امکانات
دنیا
میں تیل و گیس کے چوتھے بڑے خدمت رساں ادارے ویدر فورڈ (Weatherford)نے اب
سے تھوڑی دیر پہلے 2018 کی آخری سہ ماہی (اکتوبر یا دسمبر) کے نتائج کا اعلان کیا
ہے۔ جسکے مطابق:
گزشتہ
سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی (Revenue) ایک ارب 40
کروڑ ڈالررہی۔ گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی
میں ویدرفورڈ نے ڈیڑھ ارب ڈالر کا کاروبار کیا تھا جبکہ 2017 کی اسی سہ ماہی میں
کمپنی کی بکری ایک رب 44 کروڑ ڈالر تھی۔
قابل
ذکر آمدنی کے باوجود خسارے کا سفر جاری ہے اور Q4-2018کے
دوران ویدرفورڈ کو 14 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا یعنی کمپنی کے حصص یافتگان کو 14
سینٹ فی حصہ (share)نقصان اٹھانا
پڑا۔ گزشتہ سہ ماہی میں یہ نقصان 10 سینٹ تھا جبکہ Q4-2017میں
فی حصہ نقصان 33 سینٹ تھا۔ دلی کرخنداروں کی اصطلاح میں کہا جاسکتا ہے کہ گزشتہ
سال کے مقابلے میں سرمایہ کاروں کو نقصان میں نفع ہورہاے۔
اس سہ
ماہی کی مثبت بات یہ ہے کہ کئی سالوں بعد پہلی بار کمپنی کی تجوری میں 10 کروڑ 50
لاکھ ٖڈالر نقد موجود ہیں اور اسے اپنا کاروبار چلانے کیلئے کوئی نیا قرض نہیں
لینا پڑا۔ اسکی وجہ اثاثوں کی فروخت ہے۔ سعودی عرب اور کوئت میں رگوں کے بیڑے (Rig Fleet)کی
فروخت سے واجبات اداکردینے کے بعد ویدرفورڈ کو 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالرملے۔ رواں سہ
ماہی میں Mud logging Unitsکی فروخت سے مزید 5 کروڑ ڈالر نقد
ملنے کی امید ہے۔
اثاثوں
کی فروخت سے نقدی کا بحران تو وقتی طور پر ٹل گیا ہےلیکن اس فروخت سے کمپنی کیلئے
آمدنی کے وسائل بھی محدود ہوگئے ہیں۔ گزشتہ سہ ماہی میں مشرق وسطیٰ سے ہونے والی آمدنی 2 کروڑ 90 لاکھ
ڈالر کم ہوئی ہے اور جاری سہ ماہی کے دوران مزید ساڑھے تین کروڑ ڈالر کی کمی متوقع ہے۔
گزشتہ
سہ ماہی کےدوران ویدرفورڈ کو جو بڑے مواقع میسر آئے وہ کچھ اسطرح ہیں:
·
کولمبیا میں
کھدائی اور تکمیل کا جامع معاہدہ جس سے 10 کروڑ کی آمدنی متوقع ہے
·
ویدرفورڈ نے مغربی افریقہ کے گہرے پانیوں (بحر اوقیانوس) میں کنووں کی
تکمیل کے ایک جامع نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اگر پاکستان کے گہرے پانی میں
کھودا جانیوالا کنواں کامیاب رہا تو TRIPکے نام سے
متعارف ہو نے والاویدرفورڈ کا یہ نظام بہت
مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
·
ابوظہبی کی ADNOCسے
ویدرفورڈ نے 5 کروڑ ڈالر کا ایک معاہدہ کیا ہے۔
·
اومان سے ہونے
والے Liner Hangerکے معاہدے کی مالیت کا تخمینہ 3کروڑ ڈالر ہے۔
اعدادوشمار
جار ہوتے ہی نیویارک کے بازارِ حصص میں ویدرفورڈ کے حصص کی قیمت 5 سینٹ اضافے کیساتھ 70 سینٹ ہوگئی۔ایک سال پہلے کمپنی کے حصص 4 ڈالر
کے فروخت ہورہے تھے۔
No comments:
Post a Comment