شمالی
کوریا کے سربراہ کی ریل
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ انھ ملک کے
اندر اور اپنی مخصوص ریل میں سفر کرتے ہیں۔ یہ ریل کم جونگ انھ کے دادا کم ایل سنگ
نے بنوائی تھی۔ اس ریل کا ہرڈبہ بکتر بند گاڑی سے زیادہ محفوظ ہے۔تیار کنندگان کا
دعویٰ ہے کہ اس ریل پر نہ کسی بم کا اثر ہوسکتاہے اور نہ گولی یا گولے کا۔اس ریل
پر دومہنیے کا راشن موجود رہتا ہے۔ سب سے بڑی بات کہ ریل میں انکی 9 مختلف خواب
گاہیں ہیں جس میں انکے 8 ہم شکل سفر کرتے ہیں۔بھاری لوہے کی وجہ سے اس کی
رفتارزیادہ سے سزیادہ 40 میل فی گھنٹہ ہے۔آجکل کم
جونگ انھ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کی جانب محو سفر ہیں جسکا فاصلہ 4 ہزار
کلومیٹر اور دورانیہ 60 گھنٹے ہے۔ آج انکی ریل چین کے سرحدی شہر ڈینڈونگ (Dandong)پہنچ
گئی۔ ایندھن وغیرہ بھرنے کے بعد یہ ریل اتوار کی صبح ہنوئی کیلئے روانہ ہوگی اور
خیال ہے کہ 25 کی دوپہر منزلِ مقصود کو پہنچے گی۔صدر ٹرمپ اور کم جونگ انھ کے
درمیان مذاکرات 27 اور 28 فروری کو ویتنام کے دارالحکومت میں ہونگے۔
No comments:
Post a Comment