Thursday, February 21, 2019

ایک ہی سکے کے دورخ


ایک ہی سکے کے دورخ
چند دن پہلے مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممتاز دانشور جناب مشاہد حسین نے ایران اور ہندوستان میں خودکش حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے بقراطی فرمائی تھی کہ:
'پاکستان کو اپنا گھر درست کرنا چاہیے اور کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ دوسرے ممالک کے خلاف پاکستان کی سرزمین کو استعمال کرے'۔
کل جیو کو ایک انٹرویو میں  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی  اپنے مخصوص مصنوعی لہجے میں فرمایا' ہمیں   اپنا گھر House in Orderکرنا چاہئے۔'
بات تو بظاہر درست ہے لیکن موجودہ تناظر میں یہ ہندوستان کے موقف کی حمائت کے مترادف ہے۔ آج ہی کلبھوشن مقدمے میں  ہندوستان کے وکیل نے  بمبئی حملے کے حوالے سے  نوازشریف نے جو بیان دیا تھا  اسے عالمی عدالت کے روبرو اپنی دلیل بلکہ گھر کی گواہی کے طور پر استعمال کیا تھا۔
وزیراعظم کے رفقا نے مشاہد حسین کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ دیکھنا ہے کہ عمران خان اپنے اس 'امن پسند' وزیر کی گوشمالی کیلئے کیا کرتے ہیں۔ شاہ صاحب  نے چند دن پہلے میونخ (جرمنی) میں اسرائیل کیلئے نیک تماوں کا اظہار کیا تھا۔


No comments:

Post a Comment